کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور گینگ وار کارندوں سمیت 19ملزمان گرفتار

جمعہ 16 مارچ 2018 19:59

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور گینگ وار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور گینگ وار کے کارندوں سمیت19ملزمان کو گرفتا ر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق کھارادر اور عید گاہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان ارشاد اور محمد بن قاسم کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق ایم کیوایم(لندن)سے ہے ۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری، اسلحے کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اورترسیل سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ادھر عید گاہ ، میٹھا در اور شاہراہ فیصل کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان جنید احمد عرف واوا،فیصل، محمد جمیل اور سید شاہ ذہیب کو گرفتار کیاجن کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان بھتہ خوری اور منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گلستان جوہر ، کھارادر ،جمشید کوارٹرز،بریگیڈ ،کلفٹن اور میٹھا در کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان ابراہیم خان عرف افغان ،غلام خان عرف غلام دستگیر ، دریا خان عرف بابو ،خادم حسین،شہباز،تیمور علی عرف ماشو، طار ق علی ،عبدالرحمان عرف مانی، مبارک حسین ،محمد سراج عرف کاکا اور محمد کو گرفتارکیا۔ملزمان موبائل فون چھیننے ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

محمودآباد اور بہادر آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان نیاز علی اور محمد اسلم عرف ماما کو گرفتارکیا ۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :