Live Updates

حلقہ این اے 120 میں انتخابی صابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت سوموار کو ہوگی

الیکشن کمیشن کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر، مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء ‘ ممبران قومی اسمبلی اور پی ٹی وی کے چیرمین پیش ہوں گے

جمعہ 16 مارچ 2018 19:38

حلقہ این اے 120 میں انتخابی صابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت سوموار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن میں لاہور کے حلقہ این اے 120 میں انتخابی صابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت سوموار کے روز ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹنصفدر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء ‘ ممبران قومی اسمبلی اور پی ٹی وی کے چیرمین پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کازلسٹ کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصف چیئرمین عمران خان‘ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ‘ پنجاب کے صوبائی وزیر بلال یاسین سینیٹر پرویز رشید ‘ وفاقی وزیر داخلہ طلال چوہدری‘ چیف سیکرٹری پنجاب‘ ایم ڈی پی ٹی وی چیئرمین اور دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے اور اکثریتی اراکین اسمبل نے اپنے جوابات جمع کروا دیئے تھے کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ۔۔۔۔۔۔۔ دلائل ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات