تین روزہ تھری پی پاکستان 2018 عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش ایکسپو

سینٹر میں شروع پاکستان ایک بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، سی پیک ترقی کا ایک بڑا موقع ہے، سوئس قونصل جنرل کی میڈیا سے گفت گو

جمعہ 16 مارچ 2018 19:14

تین روزہ تھری پی پاکستان 2018 عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) تین روزہ تھری، پی پاکستان 2018 عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش جمعہ سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گئی ہے۔ نمائش کا انعقاد فیکٹ ایگزیبیشنز کی جانب سے کیا گیا ہے جو اتوار تک جاری رہے گی۔ نمائش کا افتتاح سوئٹزرلینڈ کے کراچی میں قونصل جنرل فلپی کریوائزیر Philippe Crevoisier اور سی ای او فیکٹ ایگزیبیشنز محمد سلیم خان تنولی نے کیا۔

اس موقع پر مقامی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔نمائش میں مقامی انڈسٹری کے علاوہ چین، جرمنی، اٹلی،سری لنکا اور سوئٹزرلینڈ کی 300 سے زائد کمپنیاں بھی شریک ہیں۔نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سوئس قونصل جنرل فلپی کریوائزیر نے کہا کہ پاکستان کے حالات بتدریج بہتر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے،مجھے خوشی ہے کہ سوئس مصنوعات بھی یہاں موجود ہیں۔

سوئس قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ تاہم چین کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کے لیے چیلنجز کے ساتھ ساتھ سودمند بھی ثابت ہوں گے۔ اس موقع پر سی ای او فیکٹ ایگزیبیشنز محمد سلیم خان تنولی نے میڈیا کو بتایا کہ اس نمائش میں مقامی و غیر ملکی کمپنیوں نے پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ کے جدید ٹرینڈ کو متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نمائش کا مقصد دنیا بھرمیں ان شعبوں میں ہونے والی ترقی اور بہترین طریقوں کو پاکستان میں روشناس کرانا ہے۔ تھری پی پاکستان 2018 مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے بھرپور کاروباری مواقع فراہم کرے گی۔یہ ایونٹ پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ کے شعبوں میں کام کرنے والی مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو باہمی روابط استوار کرنے میں مدد کرے گا۔ محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ اس سال نمائش میں15ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :