Live Updates

کراچی، عمران خان کی رواں ماہ دوسری مرتبہ دورے کی تیاریاں مکمل ، شہر پارٹی بینروں سے سجا دیا گیا

جمعہ 16 مارچ 2018 19:01

کراچی، عمران خان کی رواں ماہ دوسری مرتبہ دورے کی تیاریاں مکمل ، شہر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رواں ماہ کراچی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ماہ مارچ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے 17مختلف علاقوں تین تلوار،بہادرآباد چورنگی، کیاماڑی، حیدری، کے پی ٹی گرائونڈ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر کینٹ، مکا چوک ، لیاقت آباد، برنس روڈ، پرفیوم چوک ، پی آئی بی کالونی، بلدیہ ، نیول کالونی، قائد آباد ملیر، میٹرو ول ، سمیت دیگر مقامات پر پی ٹی آئی کی جانب سے ممبر سازی کے لئے کئمپوں کا انعقاد کیا گیا ، جہاں پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 5مارچ کو خصوصی دورہ کرنے کے بعد خطاب کیا جس پر عوام نے بھرپور انداز سے استقبال کیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، دوسری جانب 10مارچ سے 15مارچ تک قائد آبا دچوک پر سب سے بڑی میگا ممبر سازی کئمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر 8ہزار سے زائد شہریوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ بھی حاصل کئے جہاں پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ و دیگر نے کئمپ کے انتظامات سنبھالے ۔

(جاری ہے)

ملیر کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممبر سازی مہم زور شور سے جاری ہے۔ تاریخ 18 مارچ بروز اتوار پاکستان تحریک انصاف عمران خان ملیر ضلعے کا دورہ کریں گے۔ چیئرین عمران خان شام 4:00 بجے ملیر 15 نمبر بمقام شاندار بریانی نزد ملیر برج پر میگا ممبر شپ کئمپ پر خطاب کریں گے، شام 5:00بجے گلشن حدید سندھو چوک پر کئمپ کا دورے کرنے کے بعد خطاب کریں گے، شام 6:00بجے لیبر اسکوائر پر پی ٹی آئی لیبر ونگ کی جانب سے لگائے جانے والے کئمپ کا دورہ کرنے کے بعد خطاب کریں گے۔

دوسری جانب کراچی میں متحدہ کی دھڑا بندیوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی قوت بن کر سامنے آچکی ہے ، عوام کی پارٹی میں شمولیت اور دلچسپی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے کراچی کو بھی توجہ کر مرکز بنا رکھا ہے، موجودہ حالات میں حکمران جماعتیں کراچی کے شہریوں کو پینے کے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات دینے میں ناکام گئی ہیں جس کہ وجہ سے کراچی کے شہریوں نے اب پاکستان تحریک انصا ف میں امیدیں کر رکھی ہیں۔

کراچی میں کئی دھائیوں سے بھت خوری، بوری بند لاشوں ، کرپشن ، دہشتگریدی کی وجہ سے عوام نے بیزاری ظاہر کرتے ہوئے اب پاکستان تحریک انصاف کے جانب رخ کر لیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے منشور امن ، محبت بھائیچارہ ، کرپشن سے پاک فلاحی ریاست کے قیام کے نعرے تلے عوام نے بڑی امیدیں بنا رکھیں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ ملیر کی عوام کا اجاگر کرنے ان کی حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے ملیر کے مختلف علاقوں کو دورہ کرنے کے لئے گئے اور شہریوں میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پیغام پہچایا اور پارٹی میں شمولیت کرنے کی باضابطہ طور پر دعوتیں دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :