Live Updates

نواز شریف مریم نواز اور لیگی رہنماوں کے توہین عدالت کیس سے متعلق فیصلوں کاریکارڈ پیمراء کو فراہم

جمعہ 16 مارچ 2018 18:30

نواز شریف مریم نواز اور لیگی رہنماوں کے توہین عدالت کیس سے متعلق فیصلوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) نواز شریف مریم نواز اور لیگی رہنماوں کے توہین عدالت کیس سے متعلق فیصلوں کاریکارڈ پیمراء کو فراہم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیمراء کویہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے،خط کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت سے متعلق مقدمات اور عبوری فیصلوں کی کاپیاں بھی لف کی گئیں ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف،مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی سمیت (ن) لیگی سیاسی شخصیات نے عدلیہ مخالف بیان بازی کی، آئین کے تحت عدلیہ کے خلاف بیان بازی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے،عدالت عالیہ نے پیمراء کوتوہین عدالت سے متعلق نشریات پر پیمراء قانون کے تحت جائزہ لینے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ پیمراء عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات