پی آئی اے کاقرض اتارنے کے عوض اسٹیل ملز مفت دینے کی پیشکش

تحریک انصاف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو حکمرانوں کی مدت پوری ہونے تک قومی اداروں کے گرد اپنا حصار قائم کرنے کا مطالبہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ کے اس بیان کا نوٹس لیا جائے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل

جمعہ 16 مارچ 2018 18:30

پی آئی اے کاقرض اتارنے کے عوض اسٹیل ملز مفت دینے کی پیشکش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) تحریک انصاف نے پی آئی اے کاقرض اتارنے کے عوض اسٹیل ملز مفت دینے کی پیشکش پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کوموجودہ حکمرانوں کی مدت پوری ہونے تک قومی اداروں کے گرد اپنا حصار قائم کرکے کڑا پہرہ دینا ہوگا ،اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ کے اس بیان کا نوٹس لیا جائے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں ۔

پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ اور ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی اداروں کی ترقی کے آگے بندھ باندھا گیا ہے ،مشیر برائے خزانہ کا پی آئی اے کا قرض اتارنے کے عوض اسٹیل ملز مفت دینے کا بیان کا اصل مقصد عوام کے رد عمل کو دیکھنا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں نجکاری کے نام پر پس پردہ رہ کر قومی اداروں کی کوڑیوں کے بھائو خریداری کی جائے گی ۔

حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے خاتمے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے اور اب اس سے آگے بڑھ کر قومی اداروں کو ہڑپ کرنے کی منصوبہ بندی ہے جسے عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کی اپنی فیکٹریاں تو دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے جبکہ قومی ادارے جن کے پاس وسائل بھی ہیں لیکن وہ ترقی کی بجائے تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میںپہنچ چکے ہیں۔

پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت دیگر قومی اداروں کے ذمے اربوں روپے کے قرضے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہرین سے مل کر ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے اور انشااللہ حکومت میں میں آنے کے بعد سیاسی اثر و رسوخ کو ختم کرکے افسران کو با اختیار بنایا جائے اور پھر ان سے جواب طلبی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :