معاشرے کے تمام طبقات7برس تک مشرف ،ڈوگر کورٹ کے خلاف سراپاء احتجاج رہے کسی نے انہیںتسلیم نہیںکیا، میاں عبدالمنان

جمعہ 16 مارچ 2018 18:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی میاںعبدالمنان نے کہاہے کہ معاشرے کے تمام طبقات7برس تک مشرف اورڈوگر کورٹ کے خلاف سراپاء احتجاج رہے کسی نے انہیںتسلیم نہیںکیا۔ملک بھرمیںمسلم لیگ ن ایک مقبول ترین جماعت اورمیاںنوازشریف قابل اعتمادلیڈر ہیں کوئی طاقت اورانجینئرڈپلاننگ کامیاب نہیںہوگی۔

(جاری ہے)

عمران خان سینیٹ کے بعدحکومت میںبھی مل کرچوردروازے سے آناچاہتے ہیں۔خفیہ قوت کی مداخلت اور اراکین اسمبلی کے ضمیرخریدکرانہیںسینیٹ کی چیئرمین شپ ملی تاہم عام انتخابات میںوہ عوام کے ضمیرنہیںخریدسکتے نہ کوئی طاقت انہیںاستعمال کرسکتی ہے۔عوام کی بجائے خفیہ طاقت کی مددلینے والے معاشرہ میںقابل احترام نہیں چیئرمین سینیٹ کاکس خاص طبقہ سے تعلق ہے اورعمران وزرداری کس کے انگلی پرچلے ہیں انہوںنے کہاکہ ایک دوسرے کوچورڈاکواور بیماری کاطعنہ دینے والے سینیٹ میںبھائی بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :