پیسے اور شہرت نے کبھی متاثر نہیں کیا،رنویر سنگھ

جمعہ 16 مارچ 2018 18:07

پیسے اور شہرت نے کبھی متاثر نہیں کیا،رنویر سنگھ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ پیسے اور شہرت غیر متوقع چیزیں ہیں جنہوں نے انہیں کبھی متاثر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ پیسہ اور شہرت غیر متوقع چیزیں ہیں،پیسہ اور شہرت اگر مل جائے تو اچھی بات ہے تاہم یہ ایسی چیزیں نہیں جنہوں نے انہیں کبھی متاثر کیا ہو، مجھے صرف فن اداکاری سے محبت ہے اور میں صرف ایک اچھا اداکار بننا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپریل، مئی تک فلم گلی بوائے کی عکسبندی مکمل کریں گے جس کے فوری بعد ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم سمبا کی عکسبندی شروع کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :