مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں موبائل فون کی درآمدات میں 14.25 فیصد اضافہ

جمعہ 16 مارچ 2018 17:54

مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں موبائل فون کی درآمدات میں 14.25 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.25فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری2018تک ملک میں 456.263ملین ڈالرمالیت کے موبائل فون سیٹ درآمد کئے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.25فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات پر399.351ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جنوری کے مہینے میں ملک میں موبائل فون کی درآمدات پر79.762ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جنوری 2017 میں موبائل سیٹوں کی درآمدات پر70.174ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔۔

متعلقہ عنوان :