امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے مزید گر گئی،یورو بھی ڈگمگا گیا

جمعہ 16 مارچ 2018 17:42

امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے مزید گر گئی،یورو بھی ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) ایشیائی فوریکس میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے مزید گر گئی۔ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 106.380 پر پہنچنے کے بعد واپس105.940 ین پر ٹہر گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی شرح تبادلہ میں 0.8 فیصد کمی آچکی ہے۔یورو کی شرح تبادلہ بھی0.35 فیصد کمی کے ساتھ 130.410 ین رہی۔آسڑیلین ڈالر اور نیوزی لینڈڈالر کی شرح تبادلہ بھی ین کے مقابلے کم بالترتیب 0.2 اور 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 82.56 ین اور 76.76 ین رہی۔ڈالر انڈیکس ڈی اے وائے جمعہ کو 90.081 پر رہا۔یورو ٹوکیو ٹریڈ میں 1.2309 ڈالر پر تبدیل ہوا۔کینیڈین ڈالر1.3058 فی ڈالر رہا۔۔

متعلقہ عنوان :