یورپ میں کام کرنے والی بڑی امریکی کمپنیوں کی آمدنی پر3 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا مسودہ تیار

جمعہ 16 مارچ 2018 17:42

یورپ میں کام کرنے والی بڑی امریکی کمپنیوں کی آمدنی پر3 فیصد ٹیکس عائد ..
ْ برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) یورپی یونین نے یورپ میں کام کرنے والی بڑی امریکی کمپنیوں کی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا مسودہ قانون تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن میں ایک مجوزہ مسودہ قانون پیش کر دیا گیا ہے جس کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والی ایسی بڑی امریکی کمپنیوں جیسے کہ فیس بک اور گوگل جن کی دنیا بھر سے سالانہ آمدنی 750 ملین ڈالر (924 ملین ڈالر)اور یورپی یونین میں50 ملین یورو سالانہ سے زیادہ ہوگی ان پر 3 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔اس بات کا امکان ہے کہ یہ مسودہ معمولی تبدیلی کے ساتھ آئندہ ہفتے منظور کر لیا جائے گا۔یورپی یونین کے اس ٹیکس کی زد میں اوبر،ائر بی این بی اور ایمازون بھی آسکتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :