وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تھرپارکر کے قحط زدہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کا اعلان

جمعہ 16 مارچ 2018 17:42

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تھرپارکر کے قحط زدہ خاندانوں میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر کے قحط زدہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے متاثرین کی امداد کیلئے فی خاندان 100 کلوگرام گندم مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو تھر میں گندم تقسیم کرنے کے انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں قحط سالی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مفت گندم تقسیم کا فیصلہ کیا ہے جوکہ اپریل سے جون تک تقسیم کا عمل جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ تھر میں گندم تقسیم کرنے کا فیصلہ غذائی قلت کے باعث کیا گیا ہے اور گندم 2 لاکھ 87 ہزار خاندانوں میں تقسیم ہوگی۔ انھوں یہ بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں اشیائ خوردنی، ا?ر او پلانٹس و دیگر پینے کا صاف پانی کے ذرائع کو بھی بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

۔ تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے یہ فیصلہ وزیر بلدیات جام خان شورو کے تحقیقاتی رپورٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا ہے جس نے اپنی کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ قحط سے متاثرہ خاندانوں کی تفصیلات فوری طور پر جمع کرکے متاثرین میں مفت گندم کی فوری تقسیم کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :