ْڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

جمعہ 16 مارچ 2018 17:06

ْڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئر مین جاوید انور، وائس چانسلر افضل الحق، اساتذہ اور طلبا نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے محرکات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

ڈی جی رینجرز نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشر ے میں صحت مندانہ رحجانات کو فروغ دیں تاکہ تعمیری سوچ اور صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں ۔ ڈی جی رینجرز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی پر تشدد سیاست اور فرقہ واریت کو پسِ پشت ڈال کر ہم سب کو کراچی کے روشن مستقبل کی طرف دیکھنا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں امن کی بحالی عوام اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی قربانیوں اور کاوشوں کی مرہون منت ہے اور اسے قائم رکھنے کے لیے طلبا ،اساتذہ اکرام اور سول سوسائٹی سے اپیل کی جاتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے چیئر مین، وائس چانسلر، اساتذہ اور طلبا نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :