دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس ، دہشت گرد کو 28سال قید ، تمام جائیداد ضبط

جمعہ 16 مارچ 2018 17:02

دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس ، دہشت گرد کو 28سال قید ، تمام جائیداد ضبط
سرگودھا۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کیس کے مقدمہ میں ملوث دہشت گرد کو 28سال قید بامشقت اور تمام جائیداد کی ضبطگی کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے 21ستمبر 2017ء کو وادی سون کے علاقہ سے دہشت گرد سرفراز احمد کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور ہیڈ گرنیڈ برآمد کئے تھے ، دہشت گرد سرفراز احمد کو دہشت گرد ی کی کارروائی سے قبل ہی گرفتار کیا گیا ، مجرم سرفراز احمد ساہیوال منٹگمری کا رہائشی بتایا گیا ہے ،عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو سخت سکیورٹی میں شا ہ پور جیل منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :