ترکی کی شرح نمو اندازے سے زیادہ رہے گی، آئی ایم ایف

جمعہ 16 مارچ 2018 17:00

ترکی کی شرح نمو اندازے سے زیادہ رہے گی، آئی ایم ایف
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے حوالے سے 2018 اور 2019 کی شرح نمو کو 4.3 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے ارجنٹائنی دارالحکومت بیونوس ایریز میں 19 تا 20 مارچ کو منعقد ہونے والے "جی۔

(جاری ہے)

20 وزراء و سنٹرل بینکوں کے اجلاس" سے قبل 'عالمی توقعات اور پالیسیوں کی مشکلا ت' کے زیر عنوان ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں عالمی شرح نمو کے گزشتہ برس کی دوسری ششماہی سے شروع ہوتے ہوئے اہم سطح پر بڑھنے والی سرمایہ کاری اور تجارت کی بدولت سرعت حاصل کرنے کا اشارہ کیا گیا ہے تو اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ کئی ایک ممالک کی توقع سے بڑھ کر بہتر کارکردگی، سال 2018 اور 2019 کی شرح نمو کے تخمینوں میں اضافے کا موجب بنی ہے۔ادارے نے ترکی کی شرح نمو کو اس سے قبل کے اندازے سے بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :