ایبٹ آباد پریس کلب میں انجمن اتحاد شہریان کے زیراہتمام صارفین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

جمعہ 16 مارچ 2018 16:51

ایبٹ آباد پریس کلب میں انجمن اتحاد شہریان کے زیراہتمام صارفین کے عالمی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) کنزیومر پروٹیکشن کونسل ایبٹ آباد میں خوش اسلوبی سے کام کر رہا ہے، ملک کی21 کروڑ عوام اس ادارہ سے مستفید ہو رہی ہے تاہم ایبٹ آباد کے لوگوں کی بدنصیبی ہے کہ انہیں اپنے حقوق سے متعلق پتہ ہی نہیں ہے، معمولی کاموں کیلئے بھی عوام کو دھکے کھانا پڑتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گذشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقدہ انجمن اتحاد شہریان کے زیراہتمام صارفین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عدنان بشیر تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل سید سجاد حسین شاہ، ممبر ضلع کونسل سردار فخر عالم گل، تحصیل کونسلر ملک محمد وسیم ایڈووکیٹ، تحریک صوبہ ہزارہ کے سلطان العارفین، تاجر رہنما نعیم اعوان، حاجی کالا خان سمیت اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر حاجی ایاز خان سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 15 مارچ دنیا بھر میں صارف کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، سادہ کاغذ پر واپڈا، سوئی گیس، ہسپتال سمیت دیگر محکموں کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکر عدنان بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں خامیوں کی بدولت تربیت کا فقدان رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :