سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چائنیز انجینئرز کوزہ بانڈہ سڑک کی فوری بحالی کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر بٹگرام

جمعہ 16 مارچ 2018 16:44

سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چائنیز انجینئرز کوزہ بانڈہ سڑک کی فوری ..
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام فرل ثقلین نے سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چائنیز انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوزہ بانڈہ سڑک کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں، کوزہ بانڈہ سڑک اور اس کے ارد گرد آبادی کو سڑک کی خستہ حالی کے باعث شدید مشکلات درپیش ہیں۔ وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں کوزہ بانڈہ سڑک کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی پیک کے انجینئرز نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے چائنیز انجینئرز کو بتایا کہ کس پل سے کوزہ بانڈہ سڑک سی پیک کے ٹرکوں کی آمدورفت کے باعث شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، اس صورتحال سے کوزہ بانڈہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اس لئے سی پیک حکام اس سڑک کی بحالی کے اقدامات کریں۔ چائنیز انجینئرز نے یقین دلایا کہ اس بارے میں مقامی لوگوں کی شکایات دور کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :