ٹرمپ کا قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹرکوہٹانے کافیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 مارچ 2018 16:07

ٹرمپ کا قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹرکوہٹانے کافیصلہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 مارچ۔2018ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹرکوہٹانے کافیصلہ کرلیا ہے۔وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے بعد قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے مک ماسٹر کو عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں کرلی ہیں،مشیرقومی سلامتی کو مئی میں امریکا اور شمالی کوریا کے صدور کے درمیان ممکنہ ملاقات سے قبل ہٹایا جاسکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ میں مختلف تبدیلیاں ان کی پالیسیوں کا حصہ ہے،جس کا مقصد بہتری لانا ہے۔مک ماسٹر نے گذشتہ سال فروری میں لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کی جگہ قومی سلامتی کے مشیرکا عہدہ سنبھالا تھا-

متعلقہ عنوان :