ملکی معیشت بہت بہتر ہے، عوامی ریلیف کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمو میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کم رکھنے کی پالیسی برقرار رہے گی،
شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 6 فیصد ہو جائے گی،مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے کم رہے گی، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی صحافیوں سے بات چیت
جمعہ 16 مارچ 2018 16:37
(جاری ہے)
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کا مسئلہ ہے تاہم یہ سی پیک اور توانائی کے دیگر منصوبوں کے لئے مشینری کی اضافی درآمد کی وجہ سے بڑھا ہے، ماہ فروری میں برآمدات میں 15 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اس ضمن میں حالات کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
ان منصوبوں کی پیدوار سے جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھنے کے ساتھ ساتھ برآمدات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ مسلسل خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، ان کی وجہ سے 400 ارب تک کا نقصان ہو رہا ہے جنہیں نجی شعبہ میں دے کر یہ رقم تعلیم اور صحت جیسے شعبوں پر خرچ کی جا سکتی ہے۔ پاکستان سٹیل ملز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 200 کروڑ خرچ کر کے 85 کروڑ کی پیداوار کیا معنی رکھتی ہے، ملز کے ذمے گیس کی مد میں واجبات 35 ارب روپے تک بڑھ جانے کے باعث اسے گیس کی سپلائی روکی گئی جبکہ کے الیکٹرک ساتھ ساتھ واجبات کی ادائیگی کر رہی ہے اس لئے اسے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ایک روپے میں سٹیل ملز خریدنے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے قبول نہیں کی۔ بجٹ خسارے اور قرض کی شرح کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکمت عملی جی ڈی پی کی شرح نمو میں تیزی لانا ہے، اس سے برآمدات اور براہ رست سرمایہ کاری بھی بڑھے گی جس کے نتیجے میں قرضوں کی شرح خود بخود کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل نہیں ہیں اس لئے اس سے کسی اتفاق کی ضرورت نہیں۔ بجلی کے نرخوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صارفین کو سبسڈی کے لئے 115 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ای سی سی نے گردشی قرضے کے معاملے کو حل کرنے کے پلان کی منظوری دی ہے، آئندہ پیر سے اس پر عمل شروع ہو گا۔ گردشی قرضوں میں سے آئی پی پیز کے 162 ارب روپے سے زیادہ نہیں ہیں، ان کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشیرخزانہ نے کہا کہ 27 اپریل کو وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا، جی ڈی پی کی شرح نمو میں تیزی اور مہنگائی میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.