عوام کی ہمدردیاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بڑھ رہی ہیں‘ پیر اسلم بودلہ

نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیہ میں فرق ہے، وہ نواز شریف سے متاثر ہیں‘ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 مارچ 2018 16:06

عوام کی ہمدردیاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بڑھ رہی ہیں‘ پیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین پیر اسلم بودلہ نے کہا ہے کہ عوام کی ہمدردیاں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بڑھتی جارہی ہیں جبکہ مسلم لیگ کی نسبت سے وہ نواز شریف سے متاثر ہیں‘ نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیہ میں فرق ضرور ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد سے عوام کی ہمدردیاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے بڑھتی جارہی ہے جبکہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی نسبت سے نواز شریف سے متاثر ہیں چاہئے انہیں سزا ہو یا نہ ہو لیکن لوگ ان کے ساتھ ہیں۔

پیر اسلم بودلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے گزشتہ چار سالوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ پیر اسلم بودلہ نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہونے کی حیثیت سے پارٹی امور کو بہتر طریقے سے چلائیں گے لینکن نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیہ میں فرق ضرور ہے دونوں کا مقصد ایک ہی ہے کہ عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں اور ورکروں کے حقوق کا تحفظ کرنا اولین ترجیح ہے۔