چینی این پی سی اور سی پی پی سی سی اجلاسوں میں اقتصادی راہداری موضوعِ بحث رہی

راہداری خطے میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کے فروغ کیلئے اہمیت کی حامل ہے،تعمیر سے متعلقہ ملکوں اور علاقوں کے عوام کو خاطر خواہ فوائد ملیں گے،سی پی پی سی سی رکن بیبالام کی گفتگو

جمعہ 16 مارچ 2018 16:01

چینی این پی سی اور سی پی پی سی سی اجلاسوں میں اقتصادی راہداری موضوعِ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2018ء) چین کی قومی عوامی کانگرس اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس میں جنوبی ایشیا کی اقتصادی راہداری کی تعمیر موضوعِ بحث بنی رہی ، تبتی مندوب نے کہا جنوبی ایشیا کی راہداری خطے میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کے فروغ کیلئے اہمیت کی حامل ہے،تعمیر سے متعلقہ ملکوں اور علاقوں کے عوام کو خاطر خواہ فوائد ملیں گے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطا بق دو ہزار پندرہ میں منعقدہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی تبت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں تبت سے جنوبی ایشیا تک اقتصادی راہداری کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔حالیہ دنوں میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے این پی سی اور سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاسوں میں جنوبی ایشیا کی اس راہداری کی تعمیر توجہ کا مرکز اور موضوعِ گفتگو رہی۔

(جاری ہے)

سی پی پی سی سی ممبر ، تبت کی سوشل سائنس اکیڈمی کے سکالر بیبالام نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی راہداری کی تعمیر اس خطے میں د ی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے منصوبوں کے فروغ کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ یہ تبت کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے بھی مددگار ثابت ہوگی۔دوسری طرف چین کے جنوبی صوبہ یون نان سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش، چین ، بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر بھی خوشگوار انداز میں جاری ہے۔دونوں راہداریوں کی تعمیر سے متعلقہ ملکوں اور علاقوں کے عوام کو خاطر خواہ فوائد ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :