شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں کامیابی کے ریکارڈ بنائوں گی‘ رابعہ منہاس

جمعہ 16 مارچ 2018 15:56

شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں کامیابی کے ریکارڈ بنائوں گی‘ رابعہ منہاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2018ء) ماڈل رابعہ منہاس نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں کامیابی کے ریکارڈ بنائوں گی ‘ زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ،ٹی وی ،فلم کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماڈل رابعہ منہاس نے کہا کہ میں سب کا احترام کرتی ہوں ،تمام فنکاروں اور ماڈلز کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :