14نو منتخب آزاد سینیٹرز نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 مارچ 2018 14:58

14نو منتخب آزاد سینیٹرز نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 مارچ۔2018ء)پنجاب اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے14 آزاد سینیٹرز نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصف کرمانی، رانا مقبول ،رانا محمود الحسن ،ہارون اختر ،ڈاکٹر اسد اشرف ، سعدیہ عباسی، اسحاق ڈار،شاہین خالد بٹ اور نزہت صادق ‘مصدق ملک ، حافظ عبدالکریم اور کامران مائیکل ‘ مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔تمام سینیٹرز نے حلف اٹھانے سے قبل نون لیگ میں شمولیت کے لیے فارمز پر دستخط کیئے اور تمام سینیٹرز کی طرف سے الیکشن کمیشن اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔