شانگلہ میں ملالہ یوسفزئی کے تعاون سے تعمیر کیے گئے لڑکیوں کے اسکول کا افتتاح

ملالہ یوسفزئی کی شانگلہ میں کے کے ایف ماڈل اسکول کے افتتاح پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں طلبہ کو مبارک باد

جمعہ 16 مارچ 2018 15:54

شانگلہ میں ملالہ یوسفزئی کے تعاون سے تعمیر کیے گئے لڑکیوں کے اسکول ..
شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں ملالہ یوسفزئی کے تعاون سے تعمیر کیے گئے لڑکیوں کے اسکول کا افتتاح ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ میں کے کے ایف ماڈل اسکول کے افتتاح پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں طلبہ کو مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

ملالہ نے ایک تصویر شیئر کرکے طالبات کو اسکول میں ان کے پہلے دن کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ نوبیل انعام کی رقم نے ان کی کمیونٹی کی بچیوں کے لیے اسکول بنانے میں مدد کی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے اس کارِخیر میں ساتھ دینے پر ملالہ فنڈ، امن فاؤنڈیشن، بگ ہارٹ یو اے ای اور کیلفورنیا کی تنظیم سوسن میک کا بھی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ 20 سالہ ملالہ کو 2012 میں سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہوگئیں اور اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ،ْملالہ کو 2014 میں محض 17 برس کی عمر میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :