طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے ،ْ

مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں ،ْپاکستانی سفیر اعزاز چوہدری پاک امریکہ تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ،ْامریکہ میں پاکستانی سفیر کا امریکی تنظیم ویمن فارم پالیسی فارم سے خطاب

جمعہ 16 مارچ 2018 15:51

طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے ،ْ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے ،ْمسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں ،ْپاک امریکہ تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں۔امریکی تنظیم ویمن فارن پالیسی فورم سے خطاب میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ،ْطالبان کو بھی ہمارا پیغام ہے کہ مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ پاک امریکا تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ،ْ پاک امریکا تعلقات کی بہت سے جہتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک برس میں تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ،ْپاک امریکا دوطرفہ تعلقات بہت اہم اور گہرے ہیں۔

متعلقہ عنوان :