ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد،

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈلسٹ مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل ہے

جمعہ 16 مارچ 2018 15:09

ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) حکومت پاکستان نے ایئر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا۔ 23 دسمبر 1962ء کو جنم لینے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983ء میں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ، F-16 کی دو ایئر بیسسز اور ریجنل ایئر کمانڈ کی کمانڈ کی۔ آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمبیٹ کمانڈر سکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن، ایئر وار کالج فیصل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

(جاری ہے)

آپ چیف آف دی ایئر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنز) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آپ آج کل ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (سپورٹ) اور ڈائریکٹر جنرل ایئر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑائے ہیں جن میں MFI-17، T-37، F-5، F-6 اور F-16 شامل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹریملٹری) سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :