متحدہ عرب امارات میں موبائل نیٹ ورکس کانام تبدیل کرکے'HappyUAE' رکھنے کی وجہ جانیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 16 مارچ 2018 14:02

متحدہ عرب امارات میں موبائل نیٹ ورکس کانام تبدیل کرکے'HappyUAE'  رکھنے کی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2018ء) آج 15 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے رہائشی حیران زدہ تھے کیونکہ ان کے موبائل نیٹ ورک کا نام 'خوش متحدہ عرب امارات' (Happy UAE)میں بدل دیا گیا ہے۔ نام میں تبدیلی متحدہ عرب امارات کے نیٹ ورکس، ڈیو اور اتصالات دونوں پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اتصالات نے اپنے ٹویٹراکاونٹ پر اس تبدیلی سے متعلق لوگوں کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ تبدیلی اس لیے کی ہے کیونکہ ہو لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں سب سے زیادہ خوشگوار ملک ہے اور یہ تبدیلی اس بات کی عکاسی کرنے کے لئےکی گئی ہے۔

گزشتہ رات سے ٹویٹر پر" امارتی عرب دنیا کے مطمئین ترین لوگ ہیں" کا ہیش ٹیگ وائرل ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :