ائیر مارشل مجاہد انور پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 مارچ 2018 13:34

ائیر مارشل مجاہد انور پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مارچ 2018ء) : ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کی سربراہی کریں گے۔

(جاری ہے)

مجاہدانورخان ڈائریکٹرجنرل سی فورآئی کےطورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مجاہدانورخان چیف آف دی ایئراسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسررہے۔ مجاہدانورخان کمبیٹ کمانڈراسکول، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سےفارغ التحصیل ہیں۔ ایئرمارشل مجاہدانورخان نےایئرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر1983میں کمیشن حاصل کیا۔وزارت دفاع کی جانب سے نئے ائیر چیف مارشل کے لیے 4 ناموں کی فہرست بھجوائی گئی تھی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی سفارش پر مجاہد انور خان کے تقرر کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :