وزیرستان میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں فائرنگ جیسے واقعات کا نوٹس لیا جائے‘ محمود خان اچکزئی

جمعہ 16 مارچ 2018 14:55

وزیرستان میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں فائرنگ جیسے واقعات کا نوٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیرستان میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں فائرنگ سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے ہیں‘ ایسے واقعات کا نوٹس لیا جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرمحمود خان اچکزئی نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ بازار کے نزدیک دھماکے میں درجن کے قریب لوگ شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیرستان میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں فائرنگ سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے‘ حکومت کی طرف سے ان واقعات پر ایوان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں شہداء کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ گزشتہ روز افغانستان سے فرنٹیئر کور پر سنائپر رائفل سے فائرنگ ہوئی اور ایک جوان شہید ہوا۔ حکومت کو ان واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔ ہم کب تک یہ لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :