اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کی رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

جمعہ 16 مارچ 2018 15:00

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کی رائیونڈ میں تبلیغی جماعت ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے بدھ کو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد سے جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :