انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے مقدمہ دہشت گردی تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آبادکا فیصلہ سنادیا

ملزم کو مجموی طور پر 28 سال قید با مشقت جائیداد ضبط کا حکم سنایا

جمعہ 16 مارچ 2018 14:35

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے مقدمہ دہشت گردی تھانہ سی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے مقدمہ دہشت گردی تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آبادکا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو مجموی طور پر 28 سال قید با مشقت جائیداد ضبط کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی تھانہ فیصل اباد کی ٹیم نے 21 ستمبر2017 کو خوشاب کے علاقہ وادی سون میں چھاپہ مار کرہینڈ گرنیڈاور خطرناک آتشیں اسلحہ برآمد کر کے ضلع ساہیوال کے سرفراز کو گرفتار کرکے خلاف دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کیچالان عدالت میں پیش کیاتھا جس کی سماعت مکمل ہونے پر فاضل عدالت کے جج طارق محمود ضرغام نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سرفراز کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 28 سال قید با مشقت اور تمام جائیداد ضبط کرنیکی سزا کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :