مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سندھ میں حیدرآباد کراچی موٹروے‘ گرین لائن‘ لیاری ایکسپریس وے اور پانی کے منصوبے مکمل کئے ہیں

پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر عباد اللہ کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعہ 16 مارچ 2018 13:26

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سندھ میں حیدرآباد کراچی موٹروے‘ گرین لائن‘ ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر عباد اللہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے حیدرآباد کراچی موٹروے‘ گرین لائن‘ لیاری ایکسپریس وے اور پانی کے منصوبے سندھ میں مکمل کئے ہیں‘ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں1001 ارب روپے کا تاریخی پی ایس ڈی پی رکھا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی کا 2017-18ء کا حجم 1001 ارب ہے۔ تخصیصات کے بہتر استعمال کے ضمن میں وزارتوں ‘ ڈویژنوں سے رابطہ میں ہیں۔ 2017-18ء کے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کا حکومت کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی ڈاکٹر عباد اللہ نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں اور دیگر خصوصی پروگراموں کے علاوہ غیر منظور شدہ منصوبوں کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام 2017-18ء میں 60 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔

وسیم حسین نے کہا کہ جو پیپلز پارٹی کے ممبران یہاں بیٹھ کر یکساں فنڈز کی بات کرتے ہیں وہ بتائیں کے سندھ میں کیوں کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ہمارے ممبران کو خریدنے کا نوٹس لے۔ ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ ہم این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کا حصہ دیتے ہیں۔ صوبوں کو چاہیے کہ وہ اس فنڈ سے اپنے علاقوں میں فنڈز دیں۔ میرے حلقے میں بھی کے پی کے نے ایک روپیہ نہیں دیا۔ سید نوید قمر نے کہا کہ کراچی میں کیا ترقی نہیں ہو رہی‘ ملازمتیں تو ہمیں بھی نہیں مل رہیں۔ ڈاکٹر عباداللہ نے بتایا کہ حیدرآباد کراچی موٹروے‘ گرین لائن‘ لیاری ایکسپریس وے‘ پانی کے منصوبے وفاق کے ہیں جو سندھ کے لئے ہیں۔ 1001 ارب روپے کا تاریخی پی ایس ڈی پی ہے۔