ملک میں اس وقت نیشنل بنک کی 1561 برانچیں کام کر رہی ہیں‘ وزارت خزانہ

جمعہ 16 مارچ 2018 13:26

ملک میں اس وقت نیشنل بنک کی 1561 برانچیں کام کر رہی ہیں‘ وزارت خزانہ
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) وزارت خزانہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت نیشنل بنک کی 1561 برانچیں کام کر رہی ہیں‘ فاٹا سمیت کسی بھی علاقے میں نیشنل بنک کی برانچ قائم کرنے کے حوالے سے مقام کی نشاندہی کی جائے تو اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نگہت پروین میر کے سوال کے جواب میں وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ملک میں 2013ء تک نیشنل بنک کی 1400 برانچیں ہیں۔ ان برانچوں میں 161 برانچوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اگر فاٹا میں برانچوں کی ڈیمانڈ ہے تو علاقے کی نشاندہی کردیں وہاں نیشنل بنک کی برانچ کھول دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :