وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ کو احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 مارچ 2018 12:21

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ کو احتساب عدالت میں داخل ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مارچ 2018ء) : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی احتساب عدالت پہنچیں لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعدیہ عباسی احتساب عدالت پہنچیں تو کسی نے انہیں پہچانا ہی نہیں جس پر سکیورٹی عملے نے انہیں عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر موجود ن لیگی رہنماؤں نے بھی سعدیہ عباسی کو نہیں پہچانا ، سعدیہ عباسی نے اپنا تعارف کروایا تو سب نے آگے بڑھ کر ان سے ملاقات کی۔

کچھ دیر بعد ایس ایس پی سکیورٹی ڈیوژن جمیل ہاشمی پہنچے اور نواز شریف کے آنے سے کچھ دیر قبل ہی ان کو خصوصی پروٹوکول دے کر دوسرے راستے سے سعدیہ عباسی کو اندر لے گئے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی حال ہی میں سینیٹر منتخب ہوئی ہیں، جبکہ وہ بیس سال قبل نواز شریف کے تمام کیسز کو بھی دیکھتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :