سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ عید پر ریلیز ہوگی

فلم میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے

جمعہ 16 مارچ 2018 11:46

سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ عید پر ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم ریس تھری کا پہلا موشن پرومو جاری کردیا گیا،فلم تین ماہ بعد عیدپر ریلیز کی جائے گی۔بالی و وڈ کے سلطان سلمان خان اپنے مداحوں کو اس عید پر بھی تحفہ دینے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ریس تھری کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں سلمان خان کی آواز شامل ہے۔ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والے فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری ‘‘اس سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :