فلم ’’راضی‘‘ کی عکس بندی کیلئے عالیہ بھٹ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئیں

عالیہ بھٹ جلد اپنے مداحوں کو کشمیری خاتون کے روپ میں نظر آئیں گی فلم رواں سال 11مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 16 مارچ 2018 11:46

فلم ’’راضی‘‘ کی عکس بندی کیلئے عالیہ بھٹ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جلد اپنے مداحوں کو کشمیری خاتون کے روپ میں نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم راضی کی نئی جھلک جاری کردی گئی۔ فلم 11 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ کا بڑا فیصلہ باہو بلی کے ہیرو پربھاس کے ساتھ کام کرنے سے انکار-میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھارتی ناول کالنگ سہمت پر مبنی ہے جس میں عالیہ بھٹ کشمیری خاتون کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

فلم ’’راضی‘‘ کی عکس بندی کیلئے عالیہ بھٹ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئیں-فلم کی دیگر کاسٹ میں وکی کوشال شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کرن جوہر اور ونیت جائن کی پیش کردہ فلم راضی رواں سال 11مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :