سلمان خان فلم ’’ریس3‘‘ کے لئے گانا لکھیں گے

جمعہ 16 مارچ 2018 11:24

سلمان خان فلم ’’ریس3‘‘ کے لئے گانا لکھیں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’’ریس3‘‘ کے لئے گانا لکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں ابوظہبی میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ فلم’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم کے لئے سلمان خان رومینٹک گانا لکھیں گے۔ گانے کی کوریوگرافی ریمو ڈی سوزا دیں گے۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، بوبی دیول اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :