Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کو شادی کی پیشکش ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 مارچ 2018 11:19

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کو شادی کی ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مارچ 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کو ایک مرتبہ پھر سے شادی کی پیشکش کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے طویل القامت شخص نے نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا ، دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں حق نواز نے ریحام خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔ خیر پور ٹامیوالی بہاولپور کا رہائشی حق نواز دنیا کا طویل القامت شخص ہے جس کا قد 7 فٹ 9 انچ ہے اور عمر 28 سال ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو میں حق نواز نے کہا کہ میں ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہوں، حکومت نے آج تک میری مدد نہیں کی۔ لمبے قد کی وجہ سے مجھے بے حد مسائل کا سامنا ہے۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے میری مشکلات بڑھ رہی ہیں، حکومت آج تک صرف مجھ سے زبانی دعوے ہی کرتی آئی ہے، حکمران اپنی تشہیر کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن کروڑوں پاکستانیوں میں سے ایک میں ہوں جس کے لیے نہ کوئی وظیفہ مقرر ہے نہ روزگار کا بندوبست ، میڈیا سے گفتگو کے دوران حق نواز نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری شادی ریحام خان سے ہو جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حق نواز ریحام خان اور فلمسٹار میرا سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات