نواز شریف اور مریم نواز نے جادو ٹونے کا سہارا لینا شروع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 مارچ 2018 10:58

نواز شریف اور مریم نواز نے جادو ٹونے کا سہارا لینا شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار صابر شاکر نے بتایا کہ شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمات تکمیل کے مراحل میں ہیں، واجد ضیا کا بیان ریکارڈ ہونا شروع ہو گیا ۔ آج عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو کہہ دیا تھا کہ آپ جا سکتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جائیں گے اور عدالت میں ہی بیٹھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اور نواز شریف کا کچھ بنگالی جادو گروں سے رابطہ ہوا ہے انہوں نے ان جادوگروں سے ٹوٹکے سیکھے ہیں ،جسے ٹونا کرنا کہتے ہیں۔ جادوگر نے ہدایت کی تھی کہ آپ نے کمرہ عدالت میں رہنا ہے اور پھونکیں مارنی ہیں، کمرہ عدالت میں موجود میڈیا کے کچھ نمائندے بھی محسوس کرتے رہے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کر کیا رہے ہیں؟یہ واقعتاً ہوا ہے کہ انہوں نے واجد ضیا اور جج صاحب کی طرف پھونکیں ماری ہیں تاکہ ان کو ذہنی طور پر منتشر کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

پانامہ کیس کے دوران بھی انہوں نے بنگالی جادوگروں سے رابطہ کیا تھا، لاہور میں بھی انہوں نے کئی ملاقاتیں کی ہیں، شہباز شریف نے بھی رابطہ کیا ہے اور کہا کہ ہماری جان چھڑواﺅ کامیابی نہیں ہو رہی ، کیپٹن صفدر کوکمرہ عدالت سے سیدھا پارلیمنٹ بھیجا گیا، ان کے پروڈیوسر ان کی بیگم اور سسر ہیں،جنہوں نے ان کو ہدایات دے کر بھیجا تھا اور وہاں جا کر انہوں نے پارلیمنٹ پر گند اُچھالا۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: