میامی میں پل گرنے سے 6افراد ہلاک ‘درجنوں زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 مارچ 2018 10:15

میامی میں پل گرنے سے 6افراد ہلاک ‘درجنوں زخمی
میامی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 مارچ۔2018ء) امریکی ریاست فلوریڈ کی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پل گرنے سے 6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں مقامی حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ میامی میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باہر تعمیر کردہ پل چند روزقبل پیدل سڑک پار کرنے کے لئے کھولا گیا تھا جو آج اچانک گر گیا۔

پیڈسٹرین پل گرنے کے بعد ملبے کے نیچے سے متعدد افراد اور گاڑیاں دب گئیں ۔ پل کو یونیورسٹی کو ہاسٹل سے ملانے کے لیے تعمیر کیاگیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پل کے ڈھانچے کو سڑک پر پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ فلوریڈا ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دبنے والی گاڑیوں میں موجود افراد کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

امدادی کارکن ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کو کوشش کر رہے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب تک 20کے قریب ز خمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی سینیٹر بل نیلسن نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس واقعے میں چھ سے دس افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ادھر وائٹ ہاو¿س کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس حادثے سے آگاہ ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درکار معاون بھجوایں گے۔861 ٹن وزرنی پل کو گذشتہ ہفتے ہی نصب کیا گیا تھا۔طالب علموں کی درخواست کے بعد پیدل سڑک عبور کرنے والوں کے لیے نصب کیے گئے اس پل کے ذریعے یونیورسٹی اور ہوسٹل کو ایک دوسرے سے منسلک کیا گیا ہے۔

فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کو ہائی وے عبور کر کے ہوسٹل میں جانا پڑتا ہے۔ اس سے قبل اگست 2013 میں گاڑی کی ٹکر سے ایک طالب علم ہلاک بھی ہو گیا تھا۔پل بنانے والی تعمیراتی کمپنی نے اپنی ٹویٹ میں اس حادثے سے متاثر ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔کمپنی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس بارے میں مکمل تحیقات کریں گے کہ غلطی کہاں ہوئی ہے۔کیبل سے منسلک کیے گئے 174 فٹ طویل پل کا افتتاح 2019 میں ہونا تھا۔ اس کی تعمیر پر ایک کڑوڑ 42 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :