جوتے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے5مزدور جھلس گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 مارچ 2018 10:06

جوتے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے5مزدور جھلس گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 مارچ۔2018ء) لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں جوتے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 5 مزدور ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ 4 منزلہ مکان میں بنی فیکٹری میں لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری کی 2 منزلوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم اوپری منزل پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 2 مزدور جھلس کر زخمی ہو ئے جبکہ 3 مزدورآگ سے بچنے کے لئے فیکٹری سے کود کر زخمی ہو ئے۔مقامی افراد کی بہت بڑی تعداد موقع پر موجود ہے، تنگ گلی ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔پانچوں مزدوروں کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘ زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ راشد عمر کا تعلق سانگلہ ہل،23 سالہ عرفان عمر کا صادق آباد اور نقیب عمر کا تعلق فورٹ عباس سے بتایا جاتا ہے جبکہ 17 سالہ ذیشان بھی زخمیوں میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :