40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام نیب نے علی جہانگیر کو طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 مارچ 2018 10:06

40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام نیب نے علی جہانگیر کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 مارچ۔2018ء) نیب نے حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو کرپشن کیس پر 22 مارچ کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ان پر اپنی ہی کمپنی کے شیئر کی ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے جس کے تحت علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے 11 روپے مالیت کے حصص حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے۔

اس اقدام کی وجہ سے حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایس ای سی پی نے تحقیقات کی ہیں، نیب نے ایس ای سی پی کی یہ تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کی جن کی منظوری کے بعد نیب لاہور نے علی جہانگیر کو تحقیقات کے لیے 22 مارچ کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :