کوئٹہ،ملک عبدالمجید کاکڑ کا پشتون اولسی جرگہ کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی کے خلاف مقدمات درج کرنے کی مذمت

پشتون قوم کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں اس طرح اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں کبھی بھی روکا نہیں جاسکتا،مرکزی رہنمابلوچستان نیشنل پارٹی

جمعرات 15 مارچ 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء بلوچستان پنجاب بس یونین کے مرکزی صدر ملک عبدالمجید کاکڑ نے پشتون اولسی جرگہ کے کنوینئر اور پشتون قوم کے نواب ایاز خان جوگیزئی کے خلاف مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پشتونوں کے نواب ہیں اس لئے وہ ان کے دکھ درد اور ان کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرتے ہیں پشتون قوم کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں اس طرح اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کی خدمت اور مسائل کے حل سے انہیں کبھی بھی روکا نہیں جاسکتا نواب ایاز جوگیزئی صوبہ خیبر پختونخواء سمیت کسی بھی علاقے میں قوم کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے نواب ایاز جوگیزئی جو کہ پشتون قوم کے حقوق کے حصول اور اس حوالے سے وہ جو کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آواز بلند کررہے ہیں اس کی پاداش میں اس کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں قوم کی فلاح و بہبود کے اس مشن سے روکا نہیں جاسکتا کیونکہ وہ پشتون قوم کے نواب ہیں اور رہیں گے اور پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ نواب ایاز جوگیزئی بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں یا پھر کسی بھی علاقے میں قوم کی آواز بلند کرنے کیلئے جلسہ کرے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے کیونکہ اس طرح کے ناروا اقدامات اور ہتھکنڈوں سے قوم کی خدمت اور ان کے غم میں شریک ہونے سے نہیں روک سکتا کیونکہ اس وقت پشتونوں کے ساتھ جو رویہ رواں رکھا جارہا ہے وہ سب کے سامنے ہیں اس لئے ہم کہتے ہیں کہ کسی بھی قبائلی رہنماء کو اپنی قوم ، قبیلے اور صوبے کی خدمت سے روکا نہیں جاسکتا انہوں نے اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبے اور قوم کی خدمت کرنی ہے جس سے انہیں اس طرح کی کارروائی اور اقدامات روک نہیں سکتے ۔

متعلقہ عنوان :