امریکہ کے لیے نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی بھی نیب کے نرغے میں آ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 مارچ 2018 23:27

امریکہ کے لیے نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی بھی نیب کے نرغے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار - 15مارچ2018ء ):امریکہ کے لیے نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی بھی نیب کے نرغے میں آ گئے۔علی جہانگیر صدیقی پر 40 بلین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر کی تعیناتی پہلے ہی دن سے بہت سے سوالات کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکہ کے لیے نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی بھی نیب کے نرغے میں آ گئے۔نیب نے علی جہانگیر صدیقی کے خلاف تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق علی جہانگیر پر 40 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔