سپریم کورٹ،برطرف سول جج ننکانہ صاحب جہانگیر وینس کی بحالی کے خلاف رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی اپیل خارج

جمعرات 15 مارچ 2018 23:22

سپریم کورٹ،برطرف سول جج ننکانہ صاحب جہانگیر وینس کی بحالی کے خلاف رجسٹرار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نیجوڈیشری سروس ٹریبونل کی جانب سے مس کنڈکٹ کے الزام میںبرطرف سول جج ننکانہ صاحب جہانگیر وینس کی بحالی کے خلاف رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی اپیل خارج کرتے ہوئے متعلقہ جج کوہدایت کی ہے کہ وہ سینیارٹی کے معاملے پرلاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے برطرف سول جج کی بحالی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی ، اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا ارشاد جبکہ جہانگیر وینس کی جانب سے ضیاء الدین قصوری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعددونوں اپیلیں نمٹا دیں اور رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کی درخواست خارج کر تے ہوئے بحال سول جج کوہدایت کی کہ وہ سنیارٹی کے معاملے پرلاہورہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :