Live Updates

وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا سیالکوٹ میں بچی کو موٹرسائیکل سے نیچے گرانے کے واقعہ کا نوٹس ،

ڈی پی او سے رپورٹ طلب پولیس نے مقدمہ درج کرکے تھانہ صدر کے سب انسپکٹر طاہر محمود کو گرفتار کر لیا

جمعرات 15 مارچ 2018 23:21

وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا سیالکوٹ میں بچی کو موٹرسائیکل سے نیچے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ میں بچی کو موٹرسائیکل سے نیچے گرانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورمتعلقہ سب انسپکٹر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ پولیس اہلکار کا رویہ ناقابل برداشت ہے - سیالکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تھانہ صدر کے سب انسپکٹر طاہر محمود کو گرفتار کر لیاہے -سب انسپکٹر کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :