صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز 2017 کی منظوری دیدی

جمعرات 15 مارچ 2018 23:21

صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز 2017 کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ایوارڈز کی تقریب 23 مارچ 2018 کو منعقد ہو گی۔ صحت کے شعبے میں خدمات پر جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کو بھی پاکستان سول ایوارڈ 2017 سے نوازا جائے گا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈاکٹر سیمیں جمالی کو مبارک باد پیش کی ہے۔