افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 مارچ 2018 22:36

افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد
ْ روانڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2018ء)افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائدمشرقی افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کِگلی کی مساجد میں لاؤنڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دن میں 5 مربتہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے کِگلی کے ضلع نیاروگینگ کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ نیاروگینگ ضلع روانڈا میں سب سے زیادہ مساجد والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم بھی کی جا سکتی تھی۔دوسری جانب روانڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔نیاروگینگ ضلع کے ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ مسلم کمیونٹی نے اس پابندی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور اس فیصلے نے ملسمانوں کو نماز کے اوقات میں مساجد میں جا کر عبادت کرنے سے نہیں روکا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ روانڈا میں عمارتوں سے متعلق قوانین اور شور شرابے کے باعث 700 کلیساؤں کو بند کر دیا گیا تھا۔