قصور کے بعد کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر

گوجرانوالہ میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کر کے ویڈیوز بنانے اور فروخت کرنے والے درندے گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 مارچ 2018 22:32

قصور کے بعد کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز کا ایک اور سکینڈل ..
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار - 15مارچ2018ء ):قصور کے بعد کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ گوجرانوالہ میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کر کے ویڈیوز بنانے اور فروخت کرنے والے درندے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے طول و عرض میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رو نما ہو رہے ہیں وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ۔

ابھی قصور ویڈیو سکینڈل کی بدتریں یادیں ذہئن سے محو نہ ہوئی تھیں کہ قصور کے بعد کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آ گیا۔گوجرانوالہ میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کر کے ویڈیوز بنانے اور فروخت کرنے والے درندے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ملزم راشد اور اسکا ساتھی طارق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کوہلی والا میں ویڈیو فلموں کی دکان چلاتے تھے جہاں انہوں نے یہ مکروہ دھندا شروع کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان کمسن بچیوں کو بہلا پسلا کے محفوظ مقام پر لے جاتے اور پھر وہاں انکو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انکی نازیبا ویڈیوز بھی بناتے۔انہی تیار کردہ ویڈیوز کو ملزمان اپنی دکان پر مہنگے داموں فروخت کرتے ۔اہل محلہ کی شکایات پر ملزمان کو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا ۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک عرصے سے اس میں ملوث ہیں اور اب تک کم از کم 6 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر انکی ویڈیوز کو فروخت کر چکے ہیں۔