عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا چنائو کریں گے، وزیر مملکت عابد شیر علی

جمعرات 15 مارچ 2018 23:19

عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا چنائو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) پاور ڈویژن کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا چنائو کریں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات پر سینٹ کے انتخابات کا کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ عوام مالی مفاد کے عوض اپنا ووٹ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے مزید کہا کہ ماضی میں عوام نے سیاستدانوں کو کارکردگی کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے اپنا ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دیا تھا۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پی ایم ایل (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جائے گی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے انتخابات میں ہماری جماعت واضح اکثریت کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ جمہوری طاقت ہونے کی وجہ سے عوام کو انتخابات میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :